بجٹ، حکومت نے 2200 امپورٹڈ اشیا پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نئے بجٹ میں حکومت نے 2200 امپورٹڈ اشیا اور گاڑیوں پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کردی، ان اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی زیرو تھی۔تفصیل کے مطابق بجٹ میں حکومت نے 2200 اشیا پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کے پرزوں پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ نوٹیفکیشن بیگج اسکیم کے تحت امپورٹڈ اشیا اور گاڑیوں پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ امپورٹڈ بیٹریوں ، زرعی ٹریکٹرز میں استعمال ہونیوالے ٹائراور ٹیوب سمیت ٹریکٹرکیامپورٹڈپرزہ جات اور ٹریکٹرزکیمختلف آلات کی درآمدپر بھی اضافی پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی۔بجٹ میں 1000 سی سی سیاوپر کی گاڑیوں، امپورٹڈ جیپ اورکمرشل گاڑیوں ، امپورٹڈالیکٹرک گاڑیوں،موٹرسائیکل اور امپورٹڈالیکٹرک رکشے پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کردی۔بلڈرز اور ڈیولپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی ، 2200اشیاپرکسٹمز ڈیوٹی زیروتھی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر