عمران نے ترمیم، صوبوں پر رائے طلب کر لی :علی ظفر

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 28ویں آئینی ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام سمیت اہم قومی معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو مشاورت اور اپنی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی ،حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے ،عمران خان کی صحت اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے لطیف کھوسہ نے پارلیمانی پارٹی کو تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر پوری پارلیمانی پارٹی نے تشویش کا اظہار کیا،پیپلز پارٹی عملی اقدامات کرے تو اسکے ساتھ اتحاد کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹر ویو کے دوران کیا۔ بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارلیمانی پارٹی کو عمران خان کی جانب سے دی گئی ہدایات اور ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا، عمران خان کو اخبارات اور بعض ٹی وی چینلز تک رسائی کے باعث ملک میں جاری سیاسی بحث اور اہم معاملات کا علم ہے۔

اسی تناظر میں انہوں نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت کی کہ ان معاملات پر اپنی رائے قائم کرے ، اگر عمران خان سے ملاقاتیں جاری رہیں گی تو حالات میں بہتری آئے گی اور سیاسی کشیدگی کم ہونے کا امکان پیدا ہوگا ۔ریفرنڈم سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کا آئینی طریقہ کار موجود ہے ، اگر حکومت ریفرنڈم کے بعد آئین میں تبدیلی اور 28ویں ترمیم لانا چاہتی ہے تو پہلے اس کا مسودہ سامنے آنا چاہیے ، حکومت نئے صوبوں اور 28ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر شدید کنفیوژن کا شکار ہے ،پی ٹی آئی کی کوشش ہوگی تمام ارکان کی آرا، دلائل اور تجاویز سننے کے بعد زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے پیدا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی واقعی جمہوری راستے پر واپس آنا چاہتی ہے تو اسے عملی اقدامات کرنے چاہئیں،سب سے پہلے صدر آصف علی زرداری سے کہنا چاہیے کہ خیبر پختونخوا میں نافذ گورنر راج واپس لیا جائے ، مخصوص نشستوں کے معاملے پر بھی پی ٹی آئی کو اس کا حق واپس ملنا چاہیے ، وہ حکومت کا حصہ رہنے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھے ، اگر پیپلز پارٹی یہ اقدامات کرتی ہے تو پی ٹی آئی کیلئے اس کے ساتھ ایک موثراور جمہوری اپوزیشن اتحاد کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ایرانی بندرگاہیں مکمل فعال، امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں: شہرام ایرانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر