مقتدرہ نے نرمی نہ دکھانے کا فیصلہ کر لیا تھا:نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اس وقت جوسڑکوں پر ہیں کوئی فکس میچ نہیں،جب اس قسم کی صورت حال بن جائے تو ٹینشن ہوتی ہے جب لوگ سڑکوں پر آنا شروع ہوجائیں،خواہ وہ تھوڑے عرصہ کیلئے آئیں ،پولیس کوبھی ہدایات ہوتی ہیں ایکشن لو،اس وجہ سے تصادم کا خطرہ ہوتا ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا مقتدرہ میں یہ فیصلہ پہلے ہوچکا تھا کہ اب مولانا فضل الرحمن سے متعلق نرمی نہیں دکھانی،مولانا کے مائنز اینڈ منرلز سے متعلق بیانات کو مقتدرہ دھمکیاں سمجھتے ہیں، میں سمجھتا ہوں مولانا کی یہ باتیں ناجائز ہیں ایسی بات نہیں کہ کے پی کی لوٹ مار شروع ہو گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا افغان حکومت کے خلاف کھڑے نہیں ہور ہے یہ بھی ایشو ہے اور یہ بڑی تکلیف دہ بات ہے کہ اس ایشو پر وہ ریاستی اداروں کو سپورٹ نہیں کررہے۔

انہوں نے شہدا سے متعلق بھی بیان دیا تھا اوروہ بہت آگے بڑھ گئے ، حکومت نے یہی باتیں کرنے سے روک دیا ہے ، اسلام آباد والوں کا خیال ہے کہ مولانا کی باتیں ہمارے لئے نقصان دہ ہیں ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ مولانا کو چاہئے تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے ساتھ ملاتے ،پھر آگے بڑھتے ، وہ سرگودھا جلسہ کیلئے جارہے تھے ان کو روک لیا گیا تو وہ خود ہی گرفتار ہو گئے ،وجہ یہ ہے کہ کوئی بات نہیں بنی ، مولانا چاہتے تھے انہیں پیچھے ہٹنے کا موقع مل جائے اسی لیے جب ٹھوکر نیاز بیگ میں انہیں کہا گیا کہ مہربانی کریں گھر چلے جائیں تو مولانا نے کہا کہ درخواست قبول مگر میں اسے گرفتاری ہی سمجھوں گا ۔سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوگیا، مولانا ایک قدم پیچھے ہٹ گئے ، دونوں طرف سے اس معاملے کو ختم کر دینا چاہئے ،ریاستی اداروں، سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک ساتھ بیٹھنا چاہئے ، ایک معاہدہ کرنا چاہئے کہ پاکستان کو کیسے مل کر خوشحال بنا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ایرانی بندرگاہیں مکمل فعال، امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں: شہرام ایرانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر