تھینکس گیونگ ڈے: امریکا میں طوفان سے 3500 پروازیں متاثر، نظام زندگی درہم برہم

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا میں تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر آنے والے شدید سمندری طوفان نے مشرقی ساحلی ریاستوں میں نظامِ زندگی مفلوج کر دیا جس کے نتیجے میں تقریباً 10 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے اور فضائی و زمینی سفر شدید متاثر ہوا۔

طوفان اور سیلابی صورتحال کے باعث 500 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 3000 پروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

نیو یارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے بڑے ائیرپورٹس سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ریگن ائیرپورٹ کے رن ویز پر سیلابی پانی جمع ہوگیا اور لاگارڈیا پر عارضی طور پر پروازیں روکنا پڑیں۔

جمعرات کی شام 7:30 بجے طوفان کی شدت کے وقت 9 لاکھ 61 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم تھے جو رات تقریباً 10 بجے تک کم ہو کر 9 لاکھ 8 ہزار رہ گئے۔

پنسلوینیا میں 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد، نیو جرسی میں ایک لاکھ 79 ہزار، میری لینڈ میں ایک لاکھ 39 ہزار، ورجینیا میں ایک لاکھ 6 ہزار، میسوری میں ایک لاکھ اور نیو یارک میں 68 ہزار سے زیادہ گھروں اور کاروباروں کی بجلی منقطع ہوئی۔

شدید بارشوں سے نرم مٹی اور 50 سے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ کر بجلی کی تاروں اور کھمبوں پر گر گئے۔

تیز ہواؤں اور ساحلی سیلاب کے باعث پنسلوینیا اور نیو جرسی کو ملانے والا ‘کموڈور بیری برج’ اور میری لینڈ کے کئی پُل ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔ شدید خراب موسم اور حفاظت کے پیشِ نظر نیو یارک شہر کی مشہور سالانہ میسیز تھینکس گیونگ ڈے پریڈ کو اپنی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار موسم کی وجہ سے ملتوی کرکے ہفتہ 28 نومبر تک مؤخر کر دیا گیا۔

نیو یارک اور نیو جرسی کے گورنرز نے شدید سیلاب اور طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی۔ نیو یارک شہر اور ورجینیا میں سیلابی پانی میں پھنسی گاڑیوں سے درجنوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ایک طرف مشرقی ساحل پر موسلادھار بارش اور اونچی سمندری لہروں نے تباہی مچائی، تو دوسری طرف وسط مغربی ریاست مسوری میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ مغربی ساحل کیلیفورنیا میں بھی اونچی لہروں کے باعث ساحلی علاقوں کو خالی کروایا گیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ایرانی بندرگاہیں مکمل فعال، امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں: شہرام ایرانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر