اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے پٹرول سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
جمعہ کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 1 روپیہ فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 312روپے فی لٹر مقرر کر دی گئی،جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے ۔



