نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے ، تاہم ڈھاکہ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ واپسی پر انہیں ہتھکڑیاں لگا کر قیدی کی حیثیت سے لایا جائے گا۔ حسینہ کے ترجمان سید مزمل علی کے مطابق سابق وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے یومِ فتح پر واپسی کا اعلان کیا ہے اور حکومت سے نئی دہلی سے ڈھاکہ تک فضائی سفر کا انتظام کرنے کی اپیل کی ہے ۔ حسینہ 2024 میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد بھارت میں مقیم ہیں۔ انہیں احتجاجی مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر انسانیت کے خلاف جرائم میں غیرحاضری میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے ۔ بنگلہ دیش نے بھارت سے ان کی حوالگی بھی طلب کر رکھی ہے ۔
سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ کا16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان



