ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے ۔۔۔
ایوان شاہی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ شہزادے کی نماز جنازہ منگل کو نماز عصر کے بعد ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کر دی گئی ۔شہزادہ سعود کا نام 2010 میں لندن میں اپنے ذاتی ملازم بندر عبدالعزیز کے قتل کے مقدمے کے باعث عالمی سطح پر سامنے آیا تھا۔ لندن کی اولڈ بیلی عدالت نے 19 اکتوبر 2010کو انہیں قتل کا مجرم قرار دیا اور اگلے روز عمر قید کی سزا سنائی۔ مارچ 2013 میں انہیں باقی سزا پوری کرنے کے لیے سعودی عرب منتقل کردیا گیا تھا۔



