گندم سپلائی ڈبل، 3دن بعدمہنگاآٹا بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں کمی لانے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر آٹے اورگندم کی سپلائی ڈبل کردی جائے گی اورسپلائی ڈبل کرنے کے تین دن بعد مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس  میں آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں آٹے کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور نرخ کنٹرول کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مافیاز کو آٹے کے نرخ میں من مانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ عوام کو سستی گندم اور آٹے کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے ۔

ادھروزیراعلیٰ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں ستھرا پنجاب سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ صفائی سے متعلق شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ شہری جگہ جگہ چسپاں کیو آر کوڈ کے ذریعے ستھرا پنجاب ورکرز کی تفصیلات دیکھ سکیں گے ۔ شہری متعلقہ کیوآر کوڈ سکین کرکے صفائی سے متعلق شکایات بھی درج کراسکیں گے ۔ ستھرا پنجاب کیوآرکوڈ سے صفائی سے متعلق عوامی فیڈبیک بھی لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صفائی سے متعلق شکایات کا چند گھنٹوں میں ازالہ کرنے اور جگہ جگہ کوڑے دان رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گاؤں کے لوگوں کو کوڑے دان میں ہی کوڑا ڈالنے کی ٹریننگ اور ترغیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ گاؤں میں ہفتے میں دو مرتبہ صفائی کے لئے اقدامات کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب کے افسروں کی تنخواہ کو کارکردگی سے مشروط کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں ستھرا پنجاب ورکرزکی تعداد اور مشینری پوری کرنے اور روزانہ ایک تحصیل کی ڈیپ کلینگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈورٹو ڈورویسٹ کلیکشن کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور سڑکوں کے اطراف میں جڑی بوٹیوں اور جھاڑیاں تلف کرنے کیلئے جدید مشینری استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہات اور شہری علاقوں میں صفائی پر مساوی توجہ دی جائے ۔ہرڈسٹرکٹ میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ نظر آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نالی اور گلیوں میں باربار کوڑا پھینکنے کی شکایات پر جرمانہ عائد کیا جائے ۔کمرشل مارکیٹوں میں جگہ جگہ کوڑے دان اور ڈرم وغیرہ لگائے جائیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منسٹر بلدیات کو خود چیکنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں مشینری اور ورکرز کی دستیابی پر بریفنگ لی۔ مریم نواز نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہائوالدین اور حافظ آباد میں بھی تعینات ورکرز اور مشینری چیک کی اور ملتان، وہاڑی، لودھراں، خانیوال میں ستھراپنجاب ورکرز اور مشینری کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں ورکرز اور مشینری کی تعداد چیک کی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں ستھراپنجاب کی 93 ہزار سے زائد بیٹ تشکیل دے دی گئیں۔ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب کے تمام ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا ہدف مکمل کر لیا گیا۔ صوبہ بھر میں 7843 کلومیٹر طویل 8376 ڈرین کی صفائی کی گئی۔ 



  تازہ ترین   
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، شین ژو 24 تیانگونگ کا عملہ خلائی سٹیشن میں داخل
وزیراعظم کا مصدق ملک کو ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی پر خراج تحسین
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر