گندم 6 ہزار روپے من ہو چکی، مہنگائی ،بیروزگاری سے عوام کی زندگی اجیرن:پیپلزپارٹی

لاہور (نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آئین، وفاقی نظام، صوبائی خودمختاری اور جمہوری اداروں کے تحفظ کے لیے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار  کیا ہے کہ آئین میں طے شدہ امور کو چھیڑنے اور صوبوں کے اختیارات محدود کرنے کی کسی بھی کوشش کے نتائج ملک کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں انچارج پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور احمد اور سیکرٹری اطلاعات پی پی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی و پارلیمانی ری سیٹ اور سیاسی انتقام کے خاتمے کی بات کرکے ایک واضح اور ذمہ دارانہ قومی موقف پیش کیا ہے ، جبکہ پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ ریفرنڈم عوام کی رائے تو ہو سکتا ہے لیکن اسے آئینی مینڈیٹ یا آئین میں تبدیلی کا متبادل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئین کے ساتھ چور دروازے سے کھلواڑ کرکے 58 ٹو بی جیسے اختیارات دوبارہ متعارف کرانے کی کوشش ملک کو انتشار کی طرف دھکیل سکتی ہے ۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔ندیم افضل نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے ؟ تمام سیاسی جماعتیں کسی نہ کسی انداز میں انتخابی عمل اور الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی رہی ہیں، قومی معاملات پر بات کرنا کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ سب کا حق ہے ۔محروم علاقوں کو یہ سبق پڑھایا گیا ہے کہ نئے صوبے بننے سے ان کے حالات بہتر ہو جائیں گے ۔ کم از کم لاہور کے اختیارات ڈیرہ غازی خان کے عوام کو منتقل ہو جائیں تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔ آج عوام پوچھ رہے ہیں کہ بلدیاتی نظام کیوں نہیں لایا جا رہا، گندم کی قیمت چھ ہزار روپے فی من تک پہنچ چکی ہے اور مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے لڑائی یا تقسیم کی بات نہیں کی بلکہ سب کو جوڑنے اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم استعفیٰ دے دیں تو پیپلز پارٹی بھی حکومت سے الگ ہو جائے گی، بلاول بھٹو کی نشستیں چھوڑنے کی بات تحریک انصاف کے تناظر میں تھی، کیونکہ پیپلز پارٹی نشستیں چھوڑے گی تو وہ ن لیگ کے پاس چلی جائیں گی۔ ملک لڑائیوں سے نہیں بلکہ مل بیٹھنے اور بات چیت سے چلے گا۔



  تازہ ترین   
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، شین ژو 24 تیانگونگ کا عملہ خلائی سٹیشن میں داخل
وزیراعظم کا مصدق ملک کو ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی پر خراج تحسین
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر