نئے صوبوں پر وزیراعظم کی پالیسی کا انتظار :عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نئے صوبوں کے معاملے پربات کرکے لڑائی جھگڑا نہیں کرنا،وہ پالیسی سٹیٹمنٹ تب دیں گے جب کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے ، وزیراعظم اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو برا کیا ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا مہربخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے مزیدکہا کہ نوازشریف پارٹی قائد اورشہبازشریف اتحادی حکومت کو لیڈ کررہے ،اتحادیوں کے ساتھ کوئی اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے یا نہیں،اس کے بعد شہباز شریف اس معاملے پر نواز شریف کو آگاہ کریں گے ، جب کوئی پالیسی سٹیٹمنٹ پارٹی قیادت دے گی تو مریم نواز اس کو اختیار کرے گی ،وفاقی حکومت کی پالیسی کا انتٖظار ہے ،اس سے پہلے بے تکی باتیں کرنے کی ضرورت نہیں ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ خواہشات کے اوپر بات نہیں ہوسکتی، نئے صوبوں سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف ، قائد ن لیگ نواز شریف کا کوئی بیان نہیں آیا، بات وہ اہم ہوگی جب وہ بیان دیں گے ، ہم چاہتے ہیں شہباز شریف تاریخ رقم کریں اور جیل نہ جائیں ۔ پی ٹی آئی کے سینٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ عمران خان خود کہتے ہیں انتظامی یونٹ بننے چاہئیں، سندھ کے معاملے پر عمران خان نے کہا تھا اس پر سوچ وبچار کرنا پڑے گا ،اصولی طور پر ہم نئے صوبوں کے بنانے کے حق میں ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کچھ نہیں بتایا،وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ انہیں کسی نے بتایا نہ ہو ،جب انہیں بتا دیا جائے گا تو وہ بیان دے دیں گے ،جلدی کس بات کی ۔



  تازہ ترین   
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، شین ژو 24 تیانگونگ کا عملہ خلائی سٹیشن میں داخل
وزیراعظم کا مصدق ملک کو ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی پر خراج تحسین
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر