حوثی میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا:سعودی فوجی اتحاد

ریاض (نیشنل ٹائمز)سعودی فوجی اتحادنے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیا گیا۔ اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔ سعودی عرب کے مغربی علاقے میں ینبع آئل ٹرمینل اور جازان آئل ریفائنری سمیت اہم توانائی تنصیبات واقع ہیں۔ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اتحادی ممالک کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔ اپنے بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطٰی میں جاری تنازعات اور عسکری کشیدگی کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں ،سفارتی رابطوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ۔ خطے کے ممالک کو صورتحال کے مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا ہوگا ۔ انھوں نے واضح کیا کہ ترک حکومت نے ابھی تک یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز
احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر