اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو مخالف امیدوار سپیکر منتخب

یروشلم(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی پارلیمنٹ نے نیتن یاہو کے مخالف سیاسی دھڑے سے تعلق رکھنے والے متان کہانا کو نیا سپیکر منتخب کرلیا۔ 120 رکنی پارلیمنٹ میں انہیں 66 ووٹ ملے جبکہ نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ کے امیدوار اوفیر کاٹز 52 ووٹ حاصل کرسکے ۔ متان کہانا سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کے اتحادی ہیں، جنہیں آئندہ ماہ تک نئی حکومت تشکیل دینی ہے ۔ اسپیکر کا انتخاب نیتن یاہو کے طویل سیاسی اثرورسوخ کو کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے ۔ اکتوبر کے انتخابات میں کسی بھی دھڑے کو اکثریت نہیں ملی تھی۔ عرب اکثریتی دو جماعتوں نے بھی کہانا کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نسل، مذہب اور جنس سے بالاتر ہوکر تمام ارکان کی نمائندگی کریں گے ۔دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ نے بدھ کو نئے سپیکر متان کہانا کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا، متنازعہ قانون سازی واپس لینے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ مجوزہ اقدامات میں عدلیہ کی آزادی محدود کرنے والی اصلاحات واپس لینا بھی شامل ہے ۔ پارلیمنٹ میں عدلیہ اور میڈیا پر سیاسی اثرورسوخ بڑھانے والے قوانین ختم کرنے کی تجاویز پر ابتدائی ووٹنگ متوقع ہے ۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر