سندھ :نصف آبادی غربت کا شکار ،افسران اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ میں آدھی سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے ، خراب معاشی حالات کی وجہ سے صوبے میں آئے دن انفرادی اور اجتماعی خودکشی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، اس کے باوجود صوبے کے منتخب عوامی نمائندے اور ان کے ماتحت افسران اپنے اخراجات کم کرنے لیے تیار نہیں ہیں۔ رواں مالی سال صرف سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ، منتخب اراکین، صوبائی وزرا اور معاون خصوصی کے اخراجات کیلئے تقریباً 5 ارب روپے کی بھاری رقم رکھی گئی ہے ۔ اس سے بڑا المیہ یہ ہے کہ سندھ اسمبلی ان چند بااثر سرکاری محکموں میں شامل ہے جن کے اکائونٹس کا آڈٹ نہیں ہوتایا پھر انہیں پبلک اکائونٹس کمیٹی میں زیر بحث نہیں لایا جاتا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ یہ محکمے ایسے اخراجات بھی کر لیتے ہیں جن کی تفصیل بجٹ دستاویزات میں شامل کرنا ضروری نہیں سمجھتے ۔ مثال کے طور پر سندھ اسمبلی نے صرف ایک سال کے دوران 217 ملین ‘Others’ کے نام پر خرچ کر دیے ، لیکن بجٹ دستاویزات میں ان کی تفصیل شامل نہیں کی، جس کے باعث ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اتنی بڑی رقم کس مد میں خرچ کی گئی۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کی 2026 میں جاری کردہ گلوبل ملٹی ڈائمینشنل پاورٹی انڈیکس کے مطابق صوبہ سندھ میں آدھی سے زیادہ آبادی کثیرالجہتی (ملٹی ڈائمینشنل)غربت میں زندگی گزار رہی ہے جو صحت، تعلیم، مناسب خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔

جبکہ حکومت سندھ کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے مرتب کردہ ملٹی ڈائمینشنل پاورٹی اینڈیکس کے مطابق صوبے میں غربت کی شکار 71 فیصد سے زائد آبادی کا تعلق دیہی سندھ سے ہے ۔ حکومت سندھ نے رواں مالی سال میں سندھ اسمبلی کے لیے دو ارب 84 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جن میں 1 ارب 31 کروڑ روپے نان سیلری بجٹ شامل ہے ، یعنی ایک ارب روپے سے زائد رقم دیگر اخراجات کے لیے دی گئی ہے ۔ اس رقم میں اراکین اسمبلی کے اخرجات شامل نہیں ہیں، ان کے لیے الگ سے 14 کروڑ 76 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ جبکہ صوبائی وزرا، ایڈوائزرز اور معاون خصوصی کے لیے الگ سے تقریباً ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق سال 26-2025 کے دوران سندھ اسمبلی کا کل بجٹ 81 کروڑ روپے مختص کیا گیا لیکن اخراجات ایک ارب 25 کروڑ روپے ہوئے ، یعنی 43 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے گئے ۔ تنخواہوں اور دیگر اخراجات میں اضافے کے بعد رواں مالی سال میں سندھ اسمبلی کا بجٹ بڑھا کر ایک ارب 47 کروڑ روپے کردیا گیا ہے ۔ ان میں 592 ملین روپے صرف 168 اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کے لیے مختص ہیں۔ جبکہ اضافی 371 ملین روپے اراکین کے ٹی اے ڈی اے اور ٹرانسپورٹ کی مد میں رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف الائونسز کی مد میں 13 کروڑ روپے ان پر مزید خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ان رقوم میں صوبائی وزرا اور معاون خصوصی کے اخراجات شامل نہیں ہیں، ان کے لیے حکومت سندھ نے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے بجٹ میں الگ سے 76 کروڑ روپے رکھے ہیں۔ بات یہاں ختم نہیں ہوتی، صوبائی وزرا اور افسران کے پروٹوکول کے لیے اضافی 23 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق سندھ اسمبلی نے گزشتہ چار سال کے دوران 12 کروڑ سے زائد رقم صرف ‘انٹرٹینمنٹ’ کی مد میں خرچ کر دیے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر