بلاول کی باتوں کا جواب عطا تارڑ نہیں وزیراعظم دیں، شرجیل

کراچی(نیشنل ٹائمز)سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب عطا تارڑ کے بجائے وزیرعظم شہباز شریف دیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے کی کوئی منطق بھی ہونی چاہیے ۔ اگر ہر چیز کا حل ریفرنڈم ہے تو آئینی ترامیم کی کیا ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صدر اور بلاول سے ملاقات میں ریفرنڈم پر کوئی بات نہیں ہوئی۔سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم خود اس معاملے میں بات کیوں نہیں کر رہے ہیں، آئین یہ نہیں کہتا ہے کہ صوبے بنانے سے پہلے ریفرنڈم ضروری ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات بھی کہی کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ بہتر ہوتا عطاتارڑ کہہ دیتے کہ پیپلز پارٹی ہماری حمایت چھوڑ دے ، وفاقی وزیر اطلاعات کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال
سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان
خواہش ہے مظفرآباد سے میرپور تک موٹروے منصوبے پر عمل ہو: نوازشریف
سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگئے
نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر