صوبے ملک بھر میں بن رہے ، خونریزی کراچی میں کیوں؟ ایم کیوایم

کراچی(نیشنل ٹائمز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ زرداری خاندان کے چشم و چراغ ریاست کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کریں، اگر پورے ملک میں صوبے بننے ہیں تو پھر کراچی اور شہری سندھ میں ہی کیوں خونریزی ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اعترافِ جرم کرنے پر بلاول زرداری کے مشکور ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ بلاول بتائیں کہ پورے ملک میں صوبے بننے ہیں تو خون ریزی صرف کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں ہی کیوں ہوگی؟ نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے ، اس پر گفتگو کرنے پر آگ بگولا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ترجمان نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی اکثریت سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے ، بلاول زرداری بھی سندھ کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کریں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال
سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان
خواہش ہے مظفرآباد سے میرپور تک موٹروے منصوبے پر عمل ہو: نوازشریف
سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگئے
نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر