بحرین :امریکی فوجی اڈے پر ایران کا میزائل اور ڈرون حملہ،دھماکے

تہران،منامہ ،ریاض،صنعا(نیشنل ٹائمز)ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر موجود امریکی فضائی دفاعی نظام کے ریڈار کو 6 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے ۔بحرینی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے  داغے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔اے ایف پی کے مطابق اتوار کو علی الصبح بحرین میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، امریکی حکام نے تاحال ان اطلاعات پر کوئی ردعمل نہیں دیا ۔سعودی وزارتِ خارجہ نے ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض بحرین کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کیلئے اس کے ساتھ کھڑا ہے ۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایک اسرائیلی ڈرون ’’آربیٹر 4‘‘ مار گرایا ہے ۔ڈرون کا ملبہ نہاوند کے پہاڑی علاقے سے برآمد کیا گیا۔پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جانے والا سپر ٹینکر ڈوب گیا، ایک اور جہاز بھی بارودی سرنگ کا نشانہ بنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے ساتھ تعلقات کی موجودہ نوعیت میں اس وقت تک کوئی تبدیلی نہیں آئے گی جب تک ایجنسی ایران کی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملوں میں امریکا اور اسرائیل کے کردار کو تسلیم نہیں کرتی۔ ایجنسی کے انسپکٹرز کے حالیہ دورے صرف بوشہر جوہری تنصیبات تک محدود تھے ۔

اسماعیل بقائی نے کہا ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اپنے خلاف ہونے والے کسی بھی حملے کو جواب دیے بغیر نہیں چھوڑیں گے ،ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی نئی فوجی کارروائی کی تو جنگ کا دائرہ اور مقام ایران کی مسلح افواج طے کریں گی۔نئی جنگ کا دھواں بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں جائے گا۔ایران کے مغربی علاقے میں گیس ریفائنری کے ملازمین کو لے جانے والی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب داغے گئے حوثی باغیوں کے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ۔حوثی ترجمان یحیی سریع کے مطابق سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کے آئل پمپنگ سٹیشن نمبر پانچ اور چھ کو بھی دو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا۔یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے اعلان کیا تھا کہ مکہ اور مدینہ کے علاقوں کی جانب آنے والے تین ڈرونز کو تباہ کر دیا ۔

ریاض میں امریکی سفارت خانے نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے ۔یمن کے حوثی باغیوں نے زیر حراست حکومتی فورسز کے 600 اہلکار رہا کر دئیے ۔علاوہ ازیں یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ، سرکاری فوج نے عدن کے دفاع کیلئے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں سے پسپائی اختیار کرلی۔ فوج نے بیان میں کہا ہے کہ عدن اور ملحقہ صوبوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ادھر یمن میں حوثی باغیوں نے عبوری دارالحکومت عدن کی جانب پیش قدمی تیز کر دی ہے اور شہر سے صرف 60 کلومیٹر دور پہنچ گئے ہیں۔ فوجی اور حکومتی ذرائع کے مطابق باغیوں نے صوبہ لحج کے دو اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے ، جس کے بعد سرکاری فورسز نے عدن کے دفاع کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔ حوثیوں نے الخرز کیمپ اور پہاڑی علاقے المقاطرہ پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ یمنی حکومت نے بحیرہ احمر کے قریبی علاقوں سے فوجیں واپس بلا کر عدن اور ملحقہ صوبوں میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ 



  تازہ ترین   
برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ، بروقت انصاف دیا جائے: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر