فضل الرحمٰن سے رابطہ ، بلاول کی جے یوآئی مخالف مبینہ حکومتی اقدامات کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گزشتہ روز ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو اپنے خلاف حکومت کی مبینہ کارروائیوں سے متعلق  بھی آگاہ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پر جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو میں جمعیت علمائے اسلام(ف )کے خلاف مبینہ حکومتی اقدامات، سیاسی انتقام اور پارٹی کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو انتقامی کارروائیوں میں تبدیل نہیں ہونا چا ہئے ۔بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اسے اپوزیشن کی تنقید کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا چاہیے ، کسی بھی جمہوری اور پارلیمانی نظام کی مضبوطی کیلئے ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت کو ایسے تمام اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے ملک میں جمہوریت اور پارلیمان کا ادارہ کمزور ہونے کا اندیشہ ہو، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں دونوں رہنماؤں کے اس رابطے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔  



  تازہ ترین   
برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ، بروقت انصاف دیا جائے: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر