شین زین(شِنہوا)چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) نے کہاہے کہ فارچیون گلوبل 500 کمپنیوں کے 115 نمائندے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) سی ای او سمٹ 2026 میں شرکت کریں گے۔
سی سی پی آئی ٹی کی نائب چیئرپرسن لی چھنگ شوانگ نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین کے علاوہ دیگر معیشتوں سے تعلق رکھنے والی شریک کمپنیوں میں امریکی کمپنیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جو مجموعی تعداد کا تقریباً 20 فیصد ہے۔
لی نے کہا کہ کئی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور امریکہ، روس، جاپان سمیت دیگر معیشتوں کی کاروباری تنظیموں کے رہنما بھی اس سمٹ میں شرکت کریں گے۔
فارچیون گلوبل 500 کمپنیوں کے 115 نمائندے اپیک سی ای او سمٹ 2026 میں شرکت کریں گے



