امریکا :فضائی بحران مزید ایک روز جاری رہنے کا خدشہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز)امریکا میں فضائی ٹریفک کا بحران مزید ایک روز جاری رہنے کا خدشہ ہے ، جس کے باعث پروازوں کا نظام معمول پر آنے میں تاخیر ہوگئی۔  امریکی حکام کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول کے مواصلاتی نظام کی اپ گریڈیشن میں خرابی کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں اور ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ۔ امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا ہے کہ پروازوں کا نظام اتوار کو جزوی طور پر بحال ہوجائے گا، تاہم مکمل معمول پر آنے میں پیر تک وقت لگ سکتا ہے ۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ برائن بیڈفورڈ نے بتایا کہ جمعہ کو 12 ہزار جبکہ ہفتے کو 6 ہزار 600 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اتوار کی صبح تک مزید 1200 پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔ ٹرمپ نے ملک بھر میں پروازوں کی کئی گھنٹے معطلی کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے اتوار کو اپنے پہلے بیان میں بائیڈن دور کے فضائی نظام کے انتظام کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے بھاری رقم غیر دانشمندانہ طریقے سے خرچ کی اور پہلے سے خراب نظام کو مزید بگاڑ دیا۔ 



  تازہ ترین   
برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ، بروقت انصاف دیا جائے: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر