ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی پاسداران انقلاب کور (آئی آر جی سی) نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اس نے بحرین کے جزیرے پر ایک امریکی پیشگی انتباہی ریڈار تباہ کر دیا ہے۔
آئی آر جی سی کے سرکاری خبر رساں ادارے سپاہ نیوز کے شائع شدہ بیان کے مطابق یہ حملہ آئی آر جی سی کی ایرو سپیس فورس نے جمعہ کی صبح کیا۔
امریکہ یا بحرین کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
آئی آر جی سی نے کہا کہ یہ حملہ دشمن کے ایران کی جنوبی کاؤنٹی سیریک میں مواصلاتی ٹاور پر کیے گئے فضائی حملے کا جواب ہے۔ نیز یہ بھی قرار دیا کہ دشمن کے لیے یہ کارروائی ایک سنگین انتباہ ہے تاکہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی فضائی مداخلت اور تیل کی سمگلنگ بند کر دے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے جمعرات کی رات اطلاع دی تھی کہ سیریک کاؤنٹی پر دشمن نے حملہ کیا، جبکہ یہ حملہ فوجی نوعیت کا تھا تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
آئی آر جی سی بحریہ نے جمعہ کے روز ایک الگ بیان میں کہا کہ ایک ایل این جی بردار جہاز مشرقی آبنائے ہرمز میں مبینہ غیر مجاز اور خطرناک راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ایک زوردار دھماکے کا شکار ہو گیا۔
آئی آر جی سی بحریہ نے کہا کہ اس جہاز نے انتباہ نظر انداز کیے تھے اور وہ امریکی لڑاکا طیاروں کی مدد سے یہ راستہ استعمال کر رہا تھا۔ بحریہ نے خبردار کیا کہ انتباہوں کے باوجود ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے یا غیر مجاز اور انتہائی خطرناک راستے اختیار کرنے والے جہازوں کو بھی اسی انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع
قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط
روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں ملاقات متوقع
خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ملک میں پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہوگا، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر