چین، دیہی صنعتوں کے فروغ میں ہنرمند افرادی قوت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا اہم کردار

بیجنگ(شِنہوا)چین زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ دیہی صنعتوں کی ترقی میں ہنرمند افرادی قوت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کردار کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام آل میڈیا ٹاک شو “چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل” کی تازہ ترین نشست میں شرکا نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ چین کس طرح شہروں سے اپنے آبائی علاقوں کو واپس آنے والے کارکنوں اور ٹیکنالوجی سے واقف نوجوانوں کو زرعی جدیدیت کے لیے مستقل بنیادوں پر ہنرمند افرادی قوت میں تبدیل کر رہا ہے اور زراعت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے۔
چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے گاؤں دونگ جیاؤ میں شہروں سے نوجوان محنت کشوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کو واپس آ رہی ہے۔ گاؤں کے پارٹی سیکرٹری ہو آئی گو نے بتایا کہ انہیں فنی مہارتوں اور کاروباری انتظام کے حوالے سے تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ پیشہ ور کسانوں کی نئی نسل کا حصہ بن سکیں۔
ہو نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ نئے کسانوں کو روایتی طریقہ کاشت سے جدید اور ذہین زرعی نظام کی جانب منتقل کرنا ہے۔
دونگ جیاؤ میں شہروں سے واپس آنے والے نوجوان اب جدید زرعی مشینری اور سینسر نیٹ ورکس استعمال کر رہے ہیں، جبکہ اناج کے کاشتکاروں نے اعلیٰ معیار کی منڈیوں کے لیے نامیاتی سرسوں کی کاشت کی غرض سے کوآپریٹوزقائم کر لی ہیں۔
ہو نے کہا کہ گاؤں کی ترقی کا انحصار نوجوانوں کے اپنے آبائی علاقوں میں مستقل طور پر آباد ہونے پر ہے۔
وزارت زراعت و دیہی امور کے مرکز برائے دیہی معیشت کے ڈائریکٹر ژاؤ چھانگ باؤ کے مطابق، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بھی جدید زرعی نظام کو فروغ دینے میں زیادہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ ماضی میں کسان زیادہ تر آسمان اور زمین کی صورتحال دیکھ کر اور اپنے تجربے کی بنیاد پر کاشتکاری کرتے تھے، لیکن اب تبدیلی یہ آ رہی ہے کہ زراعت میں ڈیٹا، الگورتھم اور ڈیجیٹل اسکرینز پر زیادہ انحصار کیا جا رہا ہے۔
اس تبدیلی کو دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے تقویت مل رہی ہے۔ چین کے 95 فیصد سے زائد انتظامی دیہات میں فائیو جی نیٹ ورک کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح 69.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ژاؤ نے نشاندہی کی کہ دیہی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے ساتھ چین میں ڈیجیٹل معلومات کی بنیاد پر ہونے والی زرعی پیداوار کا تناسب ہر سال تقریباً 2 فیصد پوائنٹس بڑھ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع
قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط
روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں ملاقات متوقع
خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ملک میں پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہوگا، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر