بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ نے کہا ہے کہ چین باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی کے لیے انویسکو سمیت تمام ممالک کی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ وہ چین کے ساتھ سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید فروغ دیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن حہ لی فینگ نے یہ بات بیجنگ میں انویسکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریو شلوسبرگ سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت کا رخ اختراع کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کا اقتصادی ڈھانچہ بہتر ہو رہا ہے، جو معیشت کی مضبوط لچک اور توانائی کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنے طے شدہ منصوبوں کے مطابق مالیاتی شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے اور مالیاتی شعبے میں اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دے رہا ہے۔
اینڈریو شلوسبرگ نے کہا کہ وہ چین کے معاشی مستقبل کے بارے میں پُرامید ہیں اور عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے چینی مارکیٹ میں اپنی سرگرمیوں کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔
چین غیر ملکی کمپنیوں کا سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کا خیر مقدم کرتا ہے، نائب وزیراعظم



