کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچائو کی ویکسین مفت لگائی جا رہی : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نمونیا جیسے خطرناک انفیکشن بارے عوامی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب حکومت نمونیا کی روک تھام کیلئے مفت ویکسینیشن پروگرام، ہسپتالوں میں جدید سہولیات جیسے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ نمونیا سے بچاؤکے عالمی دن پر جاری خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نمونیا کا عالمی دن ہمیں ہمیشہ یاد دلاتا ہے کہ کسی کو بھی بیماری کی وجہ سے اپنی جان نہیں گنوانی چاہیے ،پنجاب کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI)کے تحت دو سال سے کم عمر تمام بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین بالکل مفت لگائی جاتی ہے، والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضرورکروائیں، صوبے بھر کے بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت میں بچوں کے ویکسینیشن کورس مکمل کرائے جاتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نمونیا سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنتے ہیں،نمونیا خاص طور پر 5 سال سے کم عمر بچوں اور بزرگوں کے لیے جان لیوا ہوسکتا ہے ، بروقت تشخیص اور ویکسی نیشن کے ذریعے خصوصاًبچوں اور بزرگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے ،سردی کے موسم میں ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوہاٹ میں دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حملہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے شہداء کے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع
قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط
روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں ملاقات متوقع
خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ملک میں پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہوگا، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر