مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید

مستونگ(نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ این 25 پر کنڈاوا پوسٹ پر دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے سکیورٹی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، دھماکے سے قریبی مکانات اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں کی شناخت کلیم اللہ ولد عبداللہ اور بی بی لائبہ دختر دل مراد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 3 ایف سی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی شہریوں میں 63 سالہ عبد الحق، 21 سالہ محمد اکرام، 35 سالہ محمد رمضان، 3 سالہ محمد سنان، 21 سالہ تانیہ، 23 سالہ منزہ، 25 سالہ بی بی حسینہ، 45 سالہ زاہدہ، 18 سالہ فائزہ گل، 35 سالہ شاہینہ، 12 سالہ شہلیزہ، 22 سالہ معراج اور 36 سالہ بی بی سیدہ شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے متعلقہ طبی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی بڑی کارروائی کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔ واقعے سے متعلق مؤقف میں کہا گیا ہے کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کا بلوچستان کے عوام سے کوئی تعلق نہیں۔

سکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 



  تازہ ترین   
ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ترجمان پاک فوج
ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر