شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان انطالیہ میں کوپ 31 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون، توانائی اور علاقائی روابط کے فروغ سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے جاری اقدامات پر عملدرآمد تیز کرنے اور اقتصادی روابط مزید مستحکم بنانے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم

دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے علاقائی ممالک، بالخصوص معاہدہ مکہ کے رکن ممالک کی جاری کوششوں کو اجاگر کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے تعمیری کردار اور ان سفارتی کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کے دوران مستقل حمایت اور قریبی رابطہ کاری پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام فریقین کی جانب سے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے قومی مفاد کے بنیادی امور پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور برادرانہ تعلقات، امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن کی بنیاد پر سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کا پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 جوان شہید، 18 خوارج جہنم واصل
چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر