کولمبیا کی چاکلیٹ کمپنی نے سی آئی آئی ای کے ذریعے چین میں طویل مدتی کاروباری ترقی پر نگاہیں مرکوز کر لیں

بگوٹا (شِنہوا) کولمبیا کی کمپنی لوک فوڈ چین میں جاری 9 ویں بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں اپنے ملک کی اعلیٰ معیار کی خوشبودار کوکو مصنوعات متعارف کرا رہی ہے، جس کا مقصد چینی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کے لئے کاروباری مواقع کو وسعت دینا ہے۔لوک فوڈز کی شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ماریا کیرولینا انگولو نے شِنہوا کو بتایا کہ سی آئی آئی ای نے چین میں کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین کمپنی کے لئے ایک اہم سٹریٹجک مارکیٹ ہے، جہاں اس نے بتدریج قابل اعتماد کاروباری تعلقات قائم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم اعلیٰ معیار کی غذائی مصنوعات تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں، خصوصاً وہ مصنوعات جو کولمبیا کے عمدہ خوشبودار کوکو سے تیار کی جاتی ہیں۔ اس مقصد کے لئے ہم مقامی پیداوار کنندگان اور زرعی برادریوں کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہیں۔شنگھائی کے قومی نمائش و کنونشن مرکز میں منعقد ہونے والی 9 ویں سی آئی آئی ای میں بیرون ملک سے 4142 نمائش کنندگان شریک ہیں، جو اسے بین الاقوامی تجارت اور درآمدات کے لئے چین کے اہم ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک بناتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر