چین کی مشرقی بڑی بندرگاہ کے ذریعے مسلسل دوسرے سال 4 کروڑ سے زائد کنٹینرز کی ترسیل

منامہ (شِنہوا) خطے میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی کشیدگی کے پیش نظر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے دفاع نے منگل کو کویت میں جی سی سی کی متحدہ عسکری کمانڈ کے تحت ایک فارورڈ کمانڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔جی سی سی جنرل سیکرٹریٹ کے ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ خلیج تعاون کونسل کی مشترکہ دفاعی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے دوران کیا گیا جو منگل کے روز بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بحرینی وزیر دفاعی امور عبداللہ بن حسن النعیمی کی زیر صدارت ہوا۔جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ یہ فیصلہ اپریل میں سعودی شہر جدہ میں جی سی سی قیادت کے ہنگامی اجلاس میں دی گئی ان ہدایات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں رکن ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے کا کہا گیا تھا۔البدیوی نے علاقائی پیش رفت کا جواب دینے اور بالخصوص خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے والے ان ایرانی حملوں سے نمٹنے کے لئے جی سی سی ممالک کے باہمی عسکری تعاون کی سطح کو سراہا جن سے شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا۔انہوں نے یمن کے حوثی گروپ کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جی سی سی کی جانب سے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا اور اس کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کی حمایت کی۔



  تازہ ترین   
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر