سٹاک ہوم(نیشنل ٹائمز)نیٹو کے آٹھ رکن ممالک نے بالٹک سمندر میں آبدوزوں کی تلاش اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے پانچ روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں۔۔۔
سویڈن میں ہونے والی ان مشقوں میں برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی اور ہالینڈ بھی شریک ہیں۔ نیٹو کے مطابق مشقوں میں ہزاروں بحری اہلکار، جرمنی اور سویڈن کی آبدوزیں، جنگی جہاز اور فضائی گشت کرنے والے طیارے حصہ لے رہے ہیں۔



