پیانگ یانگ(نیشنل ٹائمز)شمالی کوریا نے اپنی بحریہ کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے سلسلے میں نئے تیز رفتار تارپیڈو نظام کا تجربہ کر لیا۔۔۔
پیر کو بحیرہ جاپان میں کیے گئے تجربے میں نئے ہتھیار کی جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ نظام 2027 کے اوائل میں شمالی کوریا کی بحریہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ حالیہ ہفتوں میں پیانگ یانگ نے حملہ آور ڈرونز، جدید تارپیڈو اور ہائپرسونک میزائل سمیت متعدد ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔ گزشتہ سال شمالی کوریا نے 5 ہزار ٹن وزنی جنگی بحری جہاز بھی متعارف کرایا تھا۔ تاہم نئے تارپیڈو کی رفتار، صلاحیت اور تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔



