مری (نیشنل ٹائمز)مری ایکسپریس وے کے شوالہ لنک روڈ پر گوجرانوالہ کے ایک نجی سکول کے بچوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ طالبات اور سکول سٹاف سمیت 30افراد زخمی ہوگئے ۔ بس میں مجموعی طور پر 45افراد سوار تھے ۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے ۔ حادثہ شوالہ لنک روڈ پر پیش آیا جہاں سڑک تنگ ہونے کے ساتھ مسلسل اور خطرناک اترائی بھی ہے ۔ اس راستے پر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔ سکول ٹرپ کی بس اس خطرناک راستے پر داخل ہوئی تو طویل اترائی کے دوران مسلسل بریک استعمال کرنے کے باعث بس کی بریکیں فیل ہوگئیں اور گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
مری :سکول بس حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق، 30زخمی



