دوحہ(نیشنل ٹائمز)قطرنے امریکا سے گیس درآمد کرنے کیلئے 20 سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز میں آمد و رفت محدود ہونے کے بعد قطر میں گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے ۔سرکاری کمپنی ‘قطر انرجی’ کے تحت ہونے والے اس معاہدے کے مطابق قطر ہر سال امریکا کی ریاست لوئیزیانا میں قائم گیس پیدا کرنے والی کمپنی سے 30 لاکھ ٹن قدرتی گیس خریدے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق قطر سمجھتا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحران مستقبل قریب میں ختم ہونے کا امکان نہیں۔



