لندن(نیشنل ٹائمز)برطانوی دارالحکومت کی مشہور آکسفورڈ سٹریٹ کا تقریباً نصف حصہ پیر سے مستقل طور پر ٹریفک کیلئے بند کرکے پیدل چلنے والوں کیلئے مختص کر دیا گیا۔
میئر صادق خان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کاروبار اور خریداری کو فروغ دینا اور سڑک کو ماحول دوست بنانا ہے۔ آکسفورڈ سٹریٹ پر سالانہ 3 ارب10کروڑ پاؤنڈ کی خریداری ہوتی ہے، تاہم آن لائن شاپنگ کے بڑھتے رجحان سے کاروبار متاثر ہوا۔ منصوبے کی کامیابی کی صورت میں باقی حصہ بھی گاڑیوں کیلئے بند کیا جا سکتا ہے۔



