اسلام آباد، مظفرآباد، کراچی (نیشنل ٹائمز)مری کے رکھالہ روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت خاندان کے 14 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے ۔ حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جھلس کر دم توڑ گئے ، جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے ۔دریں اثنا مظفرآباد کے نواحی علاقے شکر پڑیاں میں گھاس سے لدی جیپ سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو اور پولیس کے مطابق جیپ میں 7 افراد سوار تھے ، مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ادھر سانگھڑ کے علاقے ٹنڈوآدم جھول روڈ پر کراچی سے سانگھڑ جانے والی مسافر بس اور کار میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں کار سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ، جبکہ حیدرآباد منتقل کئے جانے کے دوران ایک زخمی خاتون بھی دم توڑ گئی۔جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہوئے ۔
مری:گاڑی کھائی میں گرگئی،ایک ہی خاندان کے7افراد جاں بحق



