بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر کوئی ابہام نہیں ہے اور فلپائن کو عملی اقدامات کے ذریعے ایک چین کے اصول کی پاسداری کرنی چاہیے۔
ماؤ ننگ نے یہ بیان جمعرات کو معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران فلپائن کی جانب سے نام نہاد ’’گرے زون‘‘ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے تائیوان خطے کے ساتھ تعاون مزید گہرا کرنے کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا، حالانکہ منیلا ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ماؤ ننگ نے زور دیا کہ ’’چین کے تائیوان خطے کی جانب سے کئے جانے والے کسی بھی بیرونی تبادلے کو ایک چین کے اصول کے عین مطابق انجام دیا جانا چاہیے۔‘‘
تائیوان کے معاملے پر کوئی ابہام نہیں ہے، چین



