جماعت اسلامی کے لیوی کیخلاف کل تمام اضلاع میں دھرنے

لاہور ،کراچی (نیشنل ٹائمز)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری ملک گیر احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے کا آغاز  کل بروز جمعہ 23 اکتوبر کو ہو گا۔ ترجمان جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے آغاز پر جمعہ کو ہی ملک کے تمام اضلاع میں احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیوی بھتہ کا خاتمہ جماعت اسلامی کا واضح اور دوٹوک مطالبہ ہے ، عوام کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک کے کونے کونے میں جدوجہد جاری رہے گی۔ امیر جماعت اسلامی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بارے میں ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومتی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال اور اہم ذمہ دار رانا ثنا اللہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطے کیے تھے اور ملاقات کے لیے وزیراعظم کا پیغام پہنچایا تھا۔ دونوں اطراف میں طے پایا تھا کہ ملاقات کے شیڈول کی تیاری کے لیے جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیاں ملاقات کریں گی ، تاہم بعدازاں حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

حکومت اگرٹال مٹول سے کام لیتی ہے اور عوام کو ریلیف دینے سے انکار کرتی ہے تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔دریں اثنا حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں۔ ہمیں باہم مل کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے کام کرنا ہوگا۔ بیرونِ ملک پاکستانی اپنی صلاحیتوں، تجربات اور عالمی روابط کو بروئے کار لاتے ہوئے وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز فورم جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام منصورہ لاہور میں منعقدہ دو روزہ سالانہ اجلاس جذبِ باہم 2026 میں خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔ادھر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی حق ہے ، معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔تعلیم کارڈ کے ذریعے بچوں کے تعلیمی اخراجات میں مدد فراہم کرنا اہم اقدام ہے ، گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ اگلے تعلیمی سال کے لیے 5 ہزار کے بجائے 10 ہزار تعلیم کارڈ جاری کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت ابو تراب سکول، ڈاکٹر عبد القدیر خان آئی ٹی سپیس، 70 سڑکوں اور 300 گلیوں کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی
صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان
خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کیلئے وفاق کا تعاون ضروری ہے: فیصل کریم کنڈی
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر