بیجنگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے امریکی بحریہ کے ایک ساحلی جنگی جہاز کا چین کے نانشا چھون ڈاؤ جزائر کے شیان بن جیاؤ کے قریب تعاقب کیا اور اس کی نگرانی کی۔ چینی بحریہ کے مطابق امریکی جہاز نے چینی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر ان پانیوں میں داخل ہو کر خلاف ورزی کی۔
پی ایل اے کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی بحریہ کے ترجمان ین گانگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی جہاز یو ایس ایس چارلسٹن منگل کی علی الصبح جنوبی بحیرہ چین میں شیان بن جیاؤ سے متصل پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ پی ایل اے کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی بحریہ نے قوانین اور ضوابط کے مطابق امریکی جہاز کا سراغ لگانے اور اس کی نگرانی کے لئے بحری دستے تعینات کئے۔
ین گانگ نے کہا کہ چین کو نانشا چھون ڈاؤ جزائر اور ان سے متصل پانیوں پر غیر متنازع خودمختاری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام چین کے خودمختار حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی، سمندری سلامتی کے لئے خطرہ اور علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان دہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ’’امریکی فریق کو ایسی سرگرمیاں فوری طور پر بند کر دینی چاہئیں۔‘‘
ین گانگ نے مزید کہا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ کی افواج قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے بدستور ہائی الرٹ ہیں۔
چینی بحریہ کی نانشا چھون ڈاؤ جزائر کے قریب امریکی جنگی جہاز کی نگرانی



