غزہ سٹی (نیشنل ٹائمز)غزہ کی پٹی میں مختلف مقامات پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔۔۔
شہری دفاع اور ہسپتالوں کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے الزوایدہ اور وادی غزہ میں دو افراد، شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ البلد میں ایک شخص جبکہ غزہ شہر کے محلے الزیتون میں بھی ایک شہری حملے کا نشانہ بنا۔ دوسری جانب الشفا ہسپتال کے قریب الرمال کے علاقے میں رہائشی عمارت پر حملے میں میاں بیوی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ خان یونس کے جنوب میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان بھی جان سے گیا۔



