ڈاؤ یونیورسٹی کے 27ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں

کراچی(نیشنل ٹائمز) پی اے سی میں ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ 5 ہزار 350 ملازمین میں سے 3 ہزار 400 کی ڈگریوں کی ایچ ای سی سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ پی اے سی نے جعلی ڈگری رکھنے والے 27 ملازمین سے تمام تنخواہیں واپس لینے اور سرکاری جامعات کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کی رپورٹ طلب کرلی۔منگل کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی زیرصدارت ہوا۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس زین العابدین شاہ نے بتایا کہ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ آر ایس جی کمپنی سے 73 لاکھ 60 ہزار روپے میں معاہدہ کیا گیا، اب تک 1945 ملازمین کی ڈگریاں تصدیق ہوچکی ہیں جن میں 27 جعلی ثابت ہوئیں۔

جعلی ڈگری رکھنے والے تمام ملازمین کو برطرف کردیا گیا جبکہ 3400 ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے ۔وی سی ڈاؤ یونیورسٹی نازلی حسین نے بتایا کہ 70 فیصد سے زائد اکیڈمک ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ نثار کھوڑو نے جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین سے تنخواہوں کی وصولی اور تمام سرکاری جامعات کے ملازمین و اکیڈمک اسٹاف کی ڈگریوں کی تصدیق کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ 26 ارب جبکہ مختلف ذرائع سے ریونیو 25 ارب روپے ہے ۔ پی اے سی نے سندھ بھر کے سول ہسپتالوں کا میڈیکل یونیورسٹیوں سے الگ آڈٹ کرانے کی ہدایت بھی کردی۔



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر