کتے کے کاٹنے سے ریبیز، ایک اور شہری جاں بحق

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں کتے کے کاٹنے سے لاحق مہلک بیماری ریبیز سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا، لاہور کے میو ہسپتال میں 70 سالہ شخص کے دم توڑنے کے بعد رواں ماہ ریبیز سے یہ تیسری موت رپورٹ ہوئی ہے ۔ جڑانوالہ کا رہائشی 70 سالہ انور دو ماہ قبل کتے کے کاٹنے کا شکار ہوا تھا، متاثرہ شخص پہلے ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب میں داخل ہوا اور طبیعت بگڑنے پر اسے 17 اکتوبر کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور ریفر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مریض میں ریبیز کی واضح علامات ظاہر ہو چکی تھیں،اسے فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا جہاں دو دن زیر علاج رہنے کے بعدجانبر نہ ہو سکا۔ڈاکٹرز کے مطابق ریبیز کی علامات ظاہر ہونے کے بعد مریض کا بچنا تقریباً ناممکن ہے اور بروقت ویکسی نیشن ہی اس موذی مرض سے بچاؤ کا واحد حل ہے ۔واضح رہے رواں ماہ پنجاب میں ریبیز سے اس تیسری ہلاکت نے آوارہ کتوں کی تلفی مہم اور سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کی دستیابی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر