لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا 37واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنیوالے افسروں اور جوانوں کے درجات کی بلندی کی دعاکی گئی۔ صوبائی کابینہ نے صنعتی ترقی او رایکسپورٹ پروگرام سکیم کے فیچرز کی منظوری دے دی ۔ اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے پنجاب میں پیوٹ پروگرام پیش کیا۔ پیوٹ پروگرام میں انڈسٹریل انفراسٹرکچر اور کلسٹرڈویلپمنٹ، مسابقتی ایکسپورٹ، ویلیو چین ٹرانسفارمیشن، زراعت اور لائیوسٹاک میں ای میکانائزیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کوشامل کیا گیا ہے ۔ پیوٹ پروگرام کے ذریعے پنجاب میں 1995 ارب کی سرمایہ کاری جس میں 1089 ارب حکومتی اور 906 ارب پرائیویٹ سرمایہ کاری متوقع ہے ، پیوٹ پروگرام سے ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ اجلاس کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پیوٹ میں موجودہ انڈسٹری کی سہولت کاری اور کلسٹر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ،ای بز، ای کامرس، گارمنٹس، پلگ اینڈ پلے ، لیدر اینڈ فٹ ویئر، سپورٹس گڈز کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن شامل کی گئی ہے ۔ سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور بھکرمیں ایگریکلچر پراسیسنگ پارک بنیں گے ۔
اجلاس میں 20 اضلاع میں ہارٹی کلچر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام ہائی پاور فیز 5کیلئے سبسڈی،گرین ٹریکٹر سکیم کی رجسٹریشن پر لیٹ فیس کی معافی کی منظوری دے دی گئی ۔علاوہ ازیں تھل میں ایگری کلچر ٹرانسفا رمیشن پراجیکٹ کیلئے سبسڈی ،چیف منسٹر گرین ٹریکٹر پروگرام لو ئر پاور فیز 4 کیلئے سبسڈی کی منظوری دی گئی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں طبی آلات کو فنکشنل کرنے کیلئے درکار واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔ صوبائی کابینہ نے سپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ضروری واجبات کیلئے فنڈز کی منظوری،پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی پر ٹریفک جرمانوں میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوور سپیڈنگ، اوور لوڈنگ، پیدل کراسنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت،اپنا گھر میں سٹیمپ ڈیوٹی کی تجویز مسترد کر دی۔ صوبائی کابینہ نے گلگت بلتستان کو چھ کلینک آن ویلز گاڑیاں،آزاد جموں و کشمیر کو 15 کلینک آن ویلز گاڑیاں عطیہ کرنے ،ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ایجنسی کی 219 /3704آسامیوں پر بھرتی کیلئے پابندی میں نرمی ،پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی میں 17خالی آسامیوں پر بھرتی،گلوبل انویسٹمنٹ گیٹ وے آف پنجاب ونگ کے تحت بھرتیوں کیلئے سپیشل ریکورٹمنٹ کمیٹی بنانے ،ڈی جی خان اور راجن پور کے بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ائیر کوالٹی مینجمنٹ کیلئے الیکٹرک ٹرک بشمول اینٹی سموگ گنز کی فراہمی کیلئے اے ڈی پی پراجیکٹ میں ترمیم،صوبائی کابینہ کے 36ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق ،لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے متعلق میڈیکل چارجز کی واپس ادائیگی،عدلیہ کیلئے گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلئے ہاؤس بلڈنگ اینڈ فنانس لون،محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن، پینٹا ویلنٹ پلس IPV کو ہیکساویلنٹ ویکسین میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ 2025 فلڈ ریلیف کارروائیوں کے دوران سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی بعدازوقت منظوری دی گئی۔ گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی، پوٹھوہار کیمپس کے قیام ،لاہو رریلوے سٹیشن کی ری ویمپنگ او راپ لفٹنگ کیلئے ایل ڈی اے کو گرانٹ ان ایڈ ،کوڈ میں کریمنل پروسیجر 1898 اور آرمز آرڈیننس 1965میں ترامیم کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں فیصل آباد انڈسٹریل کو لیوی آف ٹیکس سے استثنیٰ ، پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹس اجراء سے متعلق قانونی فریم ورک،لکی سیمنٹ پلانٹس کے قیام اور توسیع کے فریم ورک میں توسیع، پنجاب میں دستیاب ایگری کلچر لینڈ کی مینجمنٹ کی سکیم، پنجا ب سرنڈر آف آرمز ایکٹ 2025، سپیشل ایجوکیشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان سروس لیول ایگریمنٹ، یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤالدین ایکٹ 2018کو ملٹی ڈسپلن نری یونیورسٹی میں بدلنے کے لئے ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔ پنجاب مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2026 کے تحت پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر ایکٹ 2026کے تحت پنجاب سینئر سٹیزن کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ۔ نئی بھرتیوں پر پابندی میں نرمی ،سپیشل کورٹس اوورسیز پاکستانیوں پراپرٹی ایکٹ 2025کے تحت جوڈیشل آفیسر کی نامزدگی ، میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام ،پی ایم ایس کی عمر اور امتحانات کے مواقع بڑھانے کیلئے عارضی منظوری دی گئی۔ پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز آرڈیننس 2026 کی منظوری دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ نئے بلاک کیلئے متعدد آلات کی خریداری کے لیے ساڑھے 16کروڑ روپے کے اضافی فنڈز ،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی ،سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچنگ انٹرنز (STIs) بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت یونین کونسلز کے نام مخصوص کرنے کی منظوری دی گئی۔ سزا کے دوران تعلیم حاصل کرنیوالے قیدیوں کو سپیشل رعایت دینے کیلئے پاکستان پریزن رولز 1978ء میں ترمیم ،مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈسکیم جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔ ضلع لاہور میں ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی۔ تحصیل لیول پر 1500الیکٹرو بسوں کے آپریشنز کی منظوری دی گئی ۔ پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سیشن 2026-27کیلئے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کے لیے صوبائی کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے گندم امپورٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز بشمول کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، آر ایم یو اور ایف ایم یو کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
چیف منسٹر پنجاب ویلیو ایڈیشن فنانسنگ آف پنک سالٹ کیلئے مائن اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہولی قرآن ایکٹ 2011ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر آگاہی اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے ہر ہسپتال میں خصوصی اقدامات کئے جائیں، لاہور میں دنیا کا سب سے بڑانواز شریف کینسر ہسپتال بنارہے ہیں،کینسر کے خلاف آگاہی، احتیاط اور بروقت طبی معائنہ زندگی بچانے کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر میں ہر قسم کے کینسر کا علاج یقینی بنائیں گے ،مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہر سٹیج کے بریسٹ کینسر سمیت مختلف کینسر کا علاج ہوگا ،حکومت پنجاب کینسر کے مریضوں کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہی ہے ، خواتین کو پنجاب میں کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں ۔



