ایف بی آر میں بدعنوانوں،ناقص کارکردگی والوں کیلئے کو ئی جگہ نہیں:شہباز شریف

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں اصلاحات کی رفتار تیز کرنے اور بدعنوانوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی  ہے ، ایف بی آر میں اصلاحات کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں، ٹیکس گیپ پر قابو پانے کے لیے ادارے کی استعدادِ کار میں مسلسل بہتری لائی جائے ۔ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر میں اصلاحات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ٹیکنالوجی، مؤثر تربیت، شفافیت اور جوابدہی پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ ٹیکس وصولی کے شعبوں میں فیس لیس نظام کے نفاذ کو تیز کیا جائے ،شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی توقعات کے مطابق اپنی کارکردگی بہتر کریں، جاری اصلاحات ریاست کے وسیع تر مفاد میں ہیں اور ان کا عمل ہر صورت جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے رویے اور کارکردگی میں بہتری لانے والے افسروں اور عملے کو اصلاح کا موقع دیا جائے تاہم بدعنوانی اور ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے والوں کے لیے ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ دریں اثنا وزارت تعلیم اور گوتھ اے آئی کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت طلبہ کی معیاری تعلیم اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی، وزارت تعلیم اور گوتھ اے آئی کے درمیان تعاون سے ملک بھر کے طلبہ، اساتذہ اور نوجوان نسل کو ترقی کے نئے امکانات میسر آئیں گے ، جدید تدریسی طریقوں کے ذریعے تعلیمی شعبے میں مزید بہتری کے مواقع تلاش کیے جائیں گے جبکہ دانش سکولز تعلیمی انقلاب برپا کرنے اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے گوتھ اے آئی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون ترقی، خوشحالی اور باہمی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا اور مستقبل میں جدید تکنیکوں اور ٹیکنالوجیز سے استفادے کے مزید مواقع پیدا ہوں گے ،علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت لائیو سٹاک کے شعبے میں جاری اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو اورلائیو سٹاک کے لئے خصوصی بونڈڈ ویئر ہاسز میں لائے گئے درآمد شدہ مویشیوں کو ویلیو ایڈیشن کے عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کے لئے نجی شعبے کو آگے بڑھنا چاہئے ، انہوں نے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی ہدایت کی اور کہا کہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ میں نجی شعبے کے ماہرین کو شامل کر کے اسے ایک موثر اور فعال ادارے میں تبدیل کیا جائے ،وزیراعظم نے کہا کہ درآمد شدہ مویشیوں سے بذریعہ ویلیو ایڈیشن گوشت اور دودھ کی مصنوعات برآمد کی جائیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز
پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں: آئینی عدالت
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر