بیجنگ (شِنہوا) چین یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ مل کر برآمدی کنٹرول سے متعلق مشاورتی طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے اور دوہرے استعمال کی اشیاء کی دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے یہ بات معمول کی پریس کانفرنس کے دوران نایاب ارضیاتی عناصر کی یورپی یونین کو برآمد کے لائسنس جاری کرنے سے متعلق ذرائع ابلاغ کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
حہ نے کہا کہ چین یورپی یونین کو نایاب ارضیاتی عناصر کی برآمد کے لائسنسوں کی منظوری کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین بھی دوہرے استعمال کی اشیاء کے شعبے میں چین سے متعلق اہم لائسنسوں کے معاملات کو باہمی طور پر حل کرنے کے لئے سہولت فراہم کرے گی۔
چین یورپی یونین کے ساتھ دوہرے استعمال کی اشیاء کی تجارت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، وزارت تجارت



