تحریک تحفظ آئین کا ایمرجنسی اور گورنر راج چیلنج، حکومت سے مذاکرات ختم کرنیکا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظ آئین پاکستان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج اور حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔اعلامیے کے مطابق تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں علامہ راجہ ناصر عباس، اختر مینگل اور بیرسٹر گوہر نے شرکت کی۔سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حسن رضا، سید زین شاہ اور مشتاق احمد خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔اعلامیے کے مطابق تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے حکومت سے ہر قسم کے مذاکرات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

دریں اثنا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گورنر راج اور ایمرجنسی کو کل پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ آج میں خود اختر مینگل سمیت تین لوگ سینئر شہری کی حیثیت سے پشاور جائیں گے اور حکومتی اقدام چیلنج کر ینگے ۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا اپوزیشن کے 56 اراکین نے ایمرجنسی اور گورنر راج کی بھرپور مخالفت کی، غیرآئینی اور غیر قانونی طریقے سے حکومت ختم کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ صوبے یا پی ٹی آئی کا نہیں وفاق کا معاملہ ہے ، وقت ثابت کرے گا یہ غلط فیصلہ تھا، گورنر راج غیر آئینی اور ماورائے قانون اقدام ہے ، حالات ایسے نہیں تھے کہ صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا جاتا، پوری بیوروکریسی تبدیل کر دی گئی اور اب ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے کیلئے اس کے پیچھے پڑے ہیں، ایسے اقدامات جمہوریت کے بھی خلاف ہیں ، انہیں بند ہونا چاہیے ۔ سہیل آفریدی کے خلاف ایک بے بنیاد کیس تھا اور وہ پشاور میں زیر حراست ہیں، 11 اکتوبر کے بعد پارٹی کا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ جنید اکبر، بابر سلیم سواتی ، شاہد خٹک سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور ایم پی ایز سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔

بلاول بھٹو زرداری کی مذاکرات کی دعوت سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کھوکھلے نعروں اور محض پیشکشوں سے مذاکرات نہیں ہوتے ، مذاکرات کے نتیجے میں ہماری حکومت چلی گئی، اس کے باوجود ہم مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ بیٹھے ۔ سوال یہ ہے کہ کمیٹی کو مذاکرات چھوڑنے کیلئے کس نے کہا؟ کیا ڈیڈلاک کی صورت میں بات چیت ختم ہو جاتی ہے اور فریقین مذاکرات کی میز سے اٹھ جاتے ہیں؟ ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کس نے کیا اور کیوں کیا؟۔ 



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر