نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں تین دہائیوں سے احتجاجی مظاہروں کے لیے معروف مقام جنتر منتر کو باضابطہ احتجاجی مقام کی حیثیت سے محروم کر دیا گیا، جس پر سماجی کارکنوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ دہلی پولیس نے پیر کو جاری حکم نامے میں فیصلے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے ۔ یہاں مزدور یونینز، سابق فوجی، طلبا اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کرتی رہی ہیں۔ حکام نے دہلی میں احتجاج کے لیے تین متبادل مقامات مختص کیے ہیں، تاہم کارکنوں کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے قریب واقع جنتر منتر تک رسائی مظاہرین کی آواز حکمرانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی تھی۔
نئی دہلی :جنتر منتر احتجاجی مقام کی فہرست سے خارج



