سعودی عرب پر حوثی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی : مریم نواز

 لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حوثی ملیشیا کا ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ،انہوں نے شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے  دلی تعزیت کی اورکہاکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ،وزیراعلی ٰ نے کہاکہ حوثی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ہم سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں، اہل پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر قدم پر ساتھ ہیں۔ دریں اثنا بیٹیوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بیٹیوں کو تعلیم، صحت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، بیٹیوں کو بااختیار بنا کر ہی ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ، بچیوں کے حقوق کے تحفظ، تعلیم کے فروغ اور انہیں خودمختار بنانے کے لیے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر بیٹی کو ایسا محفوظ اور سازگار ماحول ملنا چاہیے جہاں وہ اپنے خواب پورے کر سکے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ، بیٹیوں کا حوصلہ، عزم اور صلاحیتیں دنیا کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں، وہ آگے بڑھیں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے ،ہماری بیٹیاں، بہنیں اور بچیاں قوم کا مستقبل ہیں، بیٹیوں کی پرورش اور دیکھ بھال نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ یہ ایک قومی فریضہ بھی ہے ،بیٹیوں کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا اور ان کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، علاوہ ازیں انہوں نے ضلع کرم میں سرحدی دراندازی ناکام بنانے اور 12 دہشتگرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ،وزیراعلیٰ نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید نائب صوبیدار ہدایت امان کو خراج عقیدت پیش کیاہے اورشہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنڈی گھیب میں سلنڈر دھماکا میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور افسو س کااظہار کیاہے۔



  تازہ ترین   
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
صدر زرداری کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر