چین میں نئی تیز رفتار ریلوے لائنوں سے مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ، شہروں میں اقتصادی سرگرمیوں کا فروغ

بیجنگ (شِنہوا) ریلوے انجینئر لیو زینگ یوآن نے ٹرین کی کھڑکی سے مانوس کھیتوں کو پیچھے کی جانب گزرتے دیکھا۔ اس بار وہ کسی تعمیراتی مقام کی طرف نہیں جا رہے تھے بلکہ قومی دن کی تعطیلات اپنے گھر پر گزارنے کے لئے روانہ تھے۔ وہ بھی اسی تیز رفتار ریلوے لائن پر جس کی تعمیر میں انہوں نے حصہ لیا تھا اور جو چند روز قبل ہی ٹریفک کے لئے کھولی گئی تھی۔
یہ ریلوے لائن، جسے 28 ستمبر کو باضابطہ طور پر فعال کیا گیا، چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں شیونگ آن کو چین کے وسطی صوبے ہینان میں شانگ چھیو سے ملاتی ہے۔ لیو کے لئے اس لائن نے ہیبے میں ان کے جائے روزگار رین چھیو سے چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں ان کے آبائی شہر حہ زے تک سفر کا دورانیہ 4 سے 5 گھنٹے سے کم کرکے صرف 2 گھنٹے کر دیا ہے۔
اسی روز چین میں تیز رفتار ریلوے کے مزید 3 حصے بھی کھولے گئے۔ ان کے ذریعے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں شی آن کو آن کانگ، چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں یی چھانگ کو شنگ شان اور چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں ہاربن کو یی چھون سے ملایا گیا۔ یکم سے 7 اکتوبر تک جاری رہنے والی قومی دن کی تعطیلات کے دوران ان نئی ریلوے لائنوں نے لوگوں کے لئے اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کو آسان بنایا اور ان کے راستوں میں واقع سیاحتی مقامات کو نئی رونق بخشی۔
تعطیلات کے دوران بیجنگ کے ایک رہائشی، جن کا خاندانی نام وانگ ہے، اپنے اہل خانہ کے ساتھ تیز رفتار ٹرین کے ذریعے صوبہ ہیبے میں واقع ہینگ شوئی جھیل کی سیر کے لئے گئے۔ یہ جھیل قومی نوعیت کے ایک محفوظ قدرتی علاقے کا درجہ رکھتی ہے۔ وانگ اس بات پر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے کہ سفر کتنا آسان ہو گیا ہے۔ منزل تک پہنچنے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت لگا جبکہ ریلوے سٹیشن سے ایک شٹل بس انہیں براہ راست سیاحتی مقام تک لے گئی۔
اس نئی ریلوے لائن کے آغاز سے ہینگ شوئی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیجنگ کے لئے براہ راست تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز ہوا۔ نئی ریلوے لائن اور مقامی تشہیری سرگرمیوں کی بدولت تعطیلات کے دوران ہینگ شوئی کے 32 درجہ بند سیاحتی مقامات پر مجموعی طور پر 7 لاکھ 15 ہزار سیاح آئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 202.84 فیصد زیادہ تھے۔
اس ریلوے لائن نے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 3 گھنٹے سے کم کرکے صرف 45 منٹ تک پہنچا دیا ہے۔ جنوبی شانشی میں واقع پہاڑی شہر آن کانگ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور نئی ریلوے لائن کی بدولت تعطیلات گزارنے والے زیادہ سے زیادہ سیاح اس کے جنگلات اور دریاؤں کی سیر کے لئے پہنچ رہے ہیں۔
تیز رفتار ریلوے لائن کے لئے تعمیر کئے گئے نئے آن کانگ ویسٹ سٹیشن سے تعطیلات کے دوران 50 ہزار 800 مسافروں نے روانگی اختیار کی جو توقعات سے زیادہ تعداد تھی۔ شہر کی انتظامیہ نے سٹیشن کو اہم سیاحتی مقامات سے ملانے کے لئے شٹل بس سروسز بھی شروع کیں جس کے نتیجے میں ان مقامات پر سیاحوں کی آمد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔



  تازہ ترین   
تہران اجلاس: پاکستان سمیت چار ممالک کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش
مشکلات کے باوجود کشمیری اپنے عزم، حوصلے، ثابت قدمی پر قائم ہیں: اسحاق ڈار
مصر کا دفاعی معاونت کیلئے اہم فیصلہ، سعودیہ کو فوجی امداد کی منظوری دیدی
پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے: یوسف رضا گیلانی
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر
افغان طالبان کے الزامات بے بنیاد، دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر