چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان کی حکومت نے چھانگ دے شہر کی لین لی کاؤنٹی میں آتش بازی کے سامان ایک کارخانے میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
یہ دھماکہ 16 جون 2025 کو صبح 8 بج کر 23 منٹ پر ہونان شان ژو فائر ورکس کمپنی لمیٹڈ میں ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے تھے جبکہ 2 کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار یوآن (تقریباً 34 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) کا براہ راست مالی نقصان ریکارڈ کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے مطابق ایک ملازم نے غیر قانونی طور پر تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑی کے ذریعے ایک ورکشاپ سے دوسری ورکشاپ تک آتش بازی میں استعمال ہونے والے 500 کلوگرام گولے منتقل کئے۔ اس دوران گاڑی الٹ گئی اور ٹکر اور رگڑ کے باعث ان گولوں میں دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں میں دھماکے ہوئے اور آگ لگی۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے ذمہ دار قرار دیئے گئے 11 افراد مقدمے کی سماعت کے منتظر ہیں جبکہ فرائض میں غفلت کے مرتکب پائے جانے والے مختلف محکموں کے 32 سرکاری اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔
چین کے وسطی صوبے ہونان میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے پر 32 سرکاری اہلکاروں کو سزا



