ریاض (شِنہوا) امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں انہیں قطر کے ایک اہم فوجی اڈے کا دورہ کرنے سے روک دیا۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس پر ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات اور اس کے اثرات چھپانے کا الزام عائد کیا۔
مرفی نے قطر اور سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی کانگریس کے وفد کے دوسرے پڑاؤ ریاض میں صحافیوں کو بتایا کہ انہیں العدید ایئر بیس کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے سے میرے اس موقف کی تصدیق ہوئی ہے کہ کانگریس اور امریکی عوام سے اس جنگ کے اخراجات اور اس کے اثرات چھپانے کی ایک غیر معمولی اور غیر آئینی کوشش جاری ہے۔
العدید ایئر بیس خطے میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے اور فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران نے اس پر متعدد بار حملے کئے ہیں۔
کانگریس کے کئی دیگر ارکان نے بھی جنگ کے اخراجات، حکمت عملی اور ہلاکتوں کے بارے میں پینٹاگون کی جانب سے مکمل معلومات فراہم نہ کرنے پر تنقید کی ہے۔ یہ جنگ 7 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔
تبصرے کے لئے رابطہ کرنے پر پینٹاگون کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ مرفی کے دفتر کو دورے سے قبل آگاہ کر دیا گیا تھا کہ انہیں اڈے تک رسائی کے لئے محکمہ دفاع کی معاونت حاصل نہیں ہوگی۔ یہ اقدام خطے کے سفر پر پابندی سے متعلق وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی مارچ میں جاری کردہ ہدایت کے مطابق تھا۔
وائٹ ہاؤس ایران جنگ کے اخراجات چھپا رہا ہے، امریکی سینیٹر



