بیجنگ (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے فلپائن کے سی-208 طیارے کو نکال باہر کیا، جو چینی حکومت کی منظوری کے بغیر چین کے ہوانگ یان ڈاؤ جزیرے کے اوپر علاقائی فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔
پی ایل اے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان ژائی شی چھن نے بتایا کہ کمانڈ نے طیارے کی نگرانی اور تعاقب کے لئے بحری اور فضائی افواج روانہ کیں اور قوانین و ضوابط کے مطابق اسے علاقے سے نکلنے کے لئے متنبہ کیا۔
ژائی نے کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور فلپائن کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جن سے غیر ارادی بحری اور فضائی واقعات رونما ہونے کا شدید خدشہ ہے۔
ژائی نے کہا کہ ’’ہم فلپائن کو سختی سے متنبہ کرتے ہیں کہ وہ حقوق کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز اقدامات فوری طور پر بند کرے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر کمانڈ کی افواج قومی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے مضبوط تحفظ کے لئے ہر وقت ہائی الرٹ رہیں گی۔
چینی فوج نے فلپائنی طیارے کو ہوانگ یان ڈاؤ کی فضائی حدود سے نکال باہر کر دیا



