ایس سی او نیشنل کو آرڈی نیٹرز کا رابطہ کاری اور عملی تعاون پر اتفاق

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم کے تین روزہ اجلاس میں رکن ممالک میں مسلسل رابطہ کاری اور عملی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ،شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے قومی رابطہ کاروں نے تنظیم کے اہداف اور مقاصد کو مسلسل رابطہ کاری اور عملی تعاون کے ذریعے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ، ایس سی او نیشنل کوآرڈی نیٹرز کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت پاکستان کیلئے ایس سی او کے نیشنل کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر فیصل نے کی ، اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈی نیٹرز اور ایس سی او سیکر ٹر یٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ، دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران نیشنل کوآرڈی نیٹرز نے پاکستان کی چیئرمین شپ کے تحت ہونے والی مجوزہ سرگرمیوں کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اہم اقدامات سے متعلق پیش رفت پر بات چیت ہوئی، جبکہ آئندہ ایس سی او اجلاسوں اور تقریبات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان کی چیئرمین شپ کی ترجیحات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے تبادلہ کیا گیا ، یہ تمام اقدامات پاکستان کی چیئرمین شپ کے موضوع “تصور کو عمل میں بدلنا رابطہ کاری، جدت اور مشترکہ خوشحالی” کے مطابق ہیں ،طے شدہ پروگرام کے تحت ایس سی او کے وفود اور سیکر ٹر یٹ کے نمائندوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور متنوع فنون و فنکارانہ روایات سے آگاہ کیا گیا۔

وفد نے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں 20 نومبر سے ہونے والے ایس سی او ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے انتظامات اور ایونٹ کے لئے کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،نیشنل کوآرڈی نیٹرز نے کو وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، اسحاق ڈار نے پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کی ترجیحات کو اجاگر کیا اور تنظیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے تمام رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،اس اجلاس میں ہندوستان کے نیشنل کوآرڈی نیٹر نے بھی شرکت کی اس حوالے ذرائع نے روزنامہ دنیا کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہندوستان کے نیشنل کوآرڈی نیٹر نے تمام سرگرمیوں میں شرکت کی اور ان کا رویہ دوستانہ اور مثبت رہا ، ہندوستان کے نیشنل کوآرڈی نیٹر نے پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو بھی کی ، جس میں ہندوستان کے نیشنل کوارڈینٹر نے کہا کہ ایس سی او کی چیئرمین شپ ہمارے پڑوس میں آئی ہے یہ خوشی کی بات ہے اور ایک اہم موقع ہے ، ایس سی او کے تحت ویلفیئر اور خوشحالی کے لئے ایجنڈے کا تعین کیا گیا ہے ، اس میں اہم ایجنڈا کنیکٹیویٹی یعنی رابطہ کاری، ٹریڈ اور ٹرانزٹ یہ اہم ہے اور ان تمام چیزوں پر بات ہوئی ہے ، امید ہے ایس سی او کے ایجنڈے کے تحت آگے بڑھے گے ، انہوں نے مذید کہا کہ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد آیا ہوں اور مجھے خوشی ہو رہی ، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ دیکھنے کی خواہش ہے ، لاہور کو ایس سی او کا کلچرل شہر ڈیکلیئر کیا گیا ہے ،سال بھر پاکستان کی زیرِ صدارت یہ سرگرمیاں جاری رہیں گی امید ہے کہ مزید بھی پاکستان ہمیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر